راولپنڈی (سہ پہر) ڈاکٹر محفوظ علی کا راجہ بازارفوارہ چوک گرین بس’ روٹ بحال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہارتشکر
راولپنڈی (سہ پہر) ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سابق میڈیکل آفیسر اور سٹیزن کنزیومر فورم کے سربراہ ڈاکٹر محفوظ علی نے راولپنڈی کے راجہ بازار میں واقع فوارہ چوک سے گزرنے والے ‘گرین بس’ روٹ کو بحال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی ڈویژن میں تعمیر و ترقی کا مثالی کام کر رہے ہیں اور یہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ویژن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ مافیا نے مقامی پولیس وارڈنز کی ملی بھگت سے اس بس روٹ کو معطل کروا دیا تھا، جس کے غیر قانونی اقدام کی وجہ سے غریب عوام، طلباء، مزدوروں اور بزرگ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے مقامی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ٹرانسپورٹ مافیا کے بلیک میلنگ کے ہتھکنڈوں کے آگے نہیں جھکی۔ ڈاکٹر محفوظ نے کہا کہ اپنے مثالی کاموں کی بدولت مسلم لیگ (ن) کی حکومت پورے پاکستان میں مقبول ہے۔