LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام اباد (سہ پہر) وفاقی پولیس کے 125 افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی

اسلام اباد (سہ پہر) وفاقی پولیس کے 125 افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ،12 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر، 09 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 105 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کے باقاعدہ نوٹیفکشنز جاری کردئیے گئے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے، مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق نے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی افسران کی محنت، قابلیت اور محکمانہ خدمات کا اعتراف ہے، تاہم نئے عہدے کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محنت، دیانتداری، فرض شناسی اور لگن کے ساتھ انجام دیں اور اپنے فرائض میں قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔ انہوں نے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے مسائل کے بروقت حل اور بہترین پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں انصاف کی بروقت فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔آئی جی اسلام آباد نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی، سروس ڈیلیوری اور محکمانہ نیک نامی میں مزید بہتری لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

X