LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام اباد (سہ پہر) پولیس کے شہیداسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود علی خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی

اسلام اباد (سہ پہر) پولیس کے شہیداسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود علی خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔شہید مقصود علی خان فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جو دوران علاج و معالجہ وفات پا گئے۔جن کی نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ،سینئر پولیس افسران اور دیگر پولیس افسران وجوانوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس میں تعینات شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود علی خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سمیت سینئر پولیس افسران اور دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید اے ایس آئی مقصود علی خان کو سلامی پیش کی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔شہید اے ایس آئی مقصود علی خان فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ مقصود علی خان نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانی کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءاسلام آباد پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہید کے اہلخانہ کو کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور ہر ممکن معاونت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو شہید کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال اور ادارے کی جانب سے تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی

X