ہری پور (سہ پہر) تھانہ خان پور کی پولیس چوکی پنڈ منیم کے انچارج منیرشاہ کی کاروائی ، لنک روڈ جب سے بکریاں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا
ہری پور (سہ پہر) تھانہ خان پور کی پولیس چوکی پنڈ منیم کے انچارج منیرشاہ کی کاروائی ، لنک روڈ جب سے بکریاں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا،
وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور بکریاں بھی برآمد،
تھانہ خان پورکی پولیس چوکی پنڈمنیم کے انچارج منیرشاہ نےلنک روڈ جب سے بکریاں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار لیا ہے،
گرفتار رسہ گیر گروہ میں عبدالاحد ولد رفعت وسیم ، عثمان ولد نعمت علی ساکنان گلستان کالونی ٹیکسلا اور عبدالجبار ولد عبدالستار سکنہ کنڈ سٹاپ ٹیکسلا کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونےو الی گاڑی اور چوری شدہ تین بکریاں بھی برآمد کرلیں ہیں
پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 379.34 پی پی سی کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے دوران تفتیش گرفتار رسہ گیر گروہ سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے