LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (سہ پہر) سول اسپتال کراچی میں نرسنگ طالبات کے لیے 9 ہفتوں پر مشتمل انگلش کنورسیشن ورکشاپ مکمل

کراچی (سہ پہر) کراچی سول اسپتال کراچی کے کالج آف نرسنگ میں نرسنگ طالبات کی عملی انگریزی بول چال، خود اعتمادی اور ابلاغی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے 9 ہفتوں پر مشتمل ہفتہ وار انگلش کنورسیشن ورکشاپ کامیابی سے مکمل ہوگئی۔ورکشاپ کا مقصد نرسنگ طالبات کو مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ سے بہتر اور مؤثر انداز میں انگریزی میں گفتگو کرنے کے قابل بنانا اور ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا تھایہ خصوصی ورکشاپ پی این پی گلوبل پیپل انٹرنیشنل پارٹنرز، ایک امریکی غیر سرکاری تنظیم، کے تعاون سے منعقد کی گئی اختتامی تقریب کے موقع پر ورکشاپ مکمل کرنے والی نرسنگ طالبات میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

X