LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام فوڈ پانڈا رائیڈرز کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد (سہ پہر) ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام فوڈ پانڈا رائیڈرز کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد۔ ورکشاپ کا مقصد رائیڈرز میں ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام فوڈ پانڈا رائیڈرز کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد رائیڈرز میں ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی اور رائیڈرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شرکاء کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں اور روڈ سیفٹی کے اہم اقدامات سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ رائیڈرز میں ہیلمٹس بھی تقسیم کیے گئے۔سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خان نے رائیڈرز کو ہدایت کی کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس کے حصول کے سلسلے میں رائیڈرز کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محفوظ سفر، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی

X