اسلام آباد (سہ پہر) مبینہ نشے میں گاڑی چلانے والی خاتون کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اور کمسن بچی زخمی
اسلام آباد (سہ پہر) مبینہ نشے میں گاڑی چلانے والی خاتون کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اور کمسن بچی زخمی،ماضی میں بھی ایسے واقعات رہنما ہو چکے ہیں انتظامیہ ان پہ سخت کروائی کرے اگر ایک کو بھی سزا مل گئی باقی سب سبق سیکھ جائیں گے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والی خاتون کی جانب سے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص اور اس کے ساتھ موجود کمسن بچی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ نسوار چوک کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر خاتون کی گاڑی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے آ گئی۔ حادثے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر خاتون کو گاڑی سے اترتے اور متاثرہ افراد سے تلخ کلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں خاتون کی جانب سے متاثرہ افراد کو مبینہ طور پر موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ سڑک پر کیوں چل رہے تھے۔
واقعے کے بعد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ڈرائیونگ کے دوران نشے کے الزام کی بھی قانونی طور پر جانچ کی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار خاتون کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
شہریوں نے آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور سڑکوں پر نشے یا غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ماضی میں بھی خطرناک ڈرائیونگ کے واقعات میں شہریوں کے زخمی اور جاں بحق ہونے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جس کے باعث ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا جاتا رہا ہے۔

