LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کی قیادت میں فلیگ مارچ، اٹک پولیس ہائی الرٹ

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کی قیادت میں فلیگ مارچ، اٹک پولیس ہائی الرٹ

عید میلاد النبی ﷺ پر امن و امان کے لیے جامع سیکیورٹی پلان فعال

ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے دستے فلیگ مارچ میں شریک

جلوسوں، مذہبی اجتماعات اور حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات

ڈی پی او اٹک: شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح، قانون شکن عناصر کے لیے زیرو ٹالرنس

اٹک پولیس مکمل آپریشنل ریڈینس کے ساتھ فرائض انجام دینے کے لیے تیار

اٹک: عید میلاد النبی ﷺ کے پُرنور موقع پر امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کی قیادت میں اٹک پولیس نے ضلع بھر میں شاندار فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ پولیس دستوں اور سیکیورٹی گاڑیوں پر مشتمل فلیگ مارچ نے عوام کے تحفظ، ریاستی رٹ اور امن کے قیام کے عزم کا واضح پیغام دیا۔

ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضلع بھر میں جلوسوں، مذہبی اجتماعات، اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے جامع، مربوط اور فول پروف سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹک پولیس مکمل طور پر ہائی الرٹ اور آپریشنل ریڈینس کی حالت میں ہے۔ تمام فیلڈ یونٹس کو اپنے ذمہ داری کے علاقوں میں مؤثر نگرانی، فوری رسپانس اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔

ڈی پی او اٹک نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہوگا۔

پولیس کے مطابق جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور جلوسوں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

اٹک پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس میکنزم فعال رکھا گیا ہے۔

اٹک پولیس کا عزم ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے اس بابرکت موقع پر امن، تحفظ اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

X