راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ انسپکٹر گلناز کی سربراہی میں پولیس ٹیم احسن کاروائی
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ انسپکٹر گلناز کی سربراہی میں پولیس ٹیم احسن کاروائی ۔ 2 گمشدہ بچیاں بازیاب والدین کا راولپنڈی مورگاہ پولیس کی فوری کاروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ میں 2 گمشدہ 8 ۔ 9سالہ بچیوں کے والدین کی طرف سے درخواست پر ایس پی پوٹھوہار سرکل چوھدری اثر علی کی زیرنگرانی باقاعدہ ایس ایچ او انسپکٹر گلناز نے فوری مقدمہ درج کر کے پولیس ٹیم تشکیل دی جس میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے دونوں بچیوں کو بحفاظت تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا ۔ مورگاہ پولیس کی دن رات کوشش محنت پر والدین نے راولپنڈی پولیس ایس ایچ او مورگاہ اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔