اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی پولیس نے اگست کے دوران 145 کاروائیوں میں مجموعی طور پر9,317 افراد، 3,993 گھروں، 274 ہوٹلوں اور1,027 دکانوں سمیت 4,908 موٹرسائیکلوں اور1,720 گاڑیوں کو چیک کیا
اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی پولیس نے اگست کے دوران 145 کاروائیوں میں مجموعی طور پر9,317 افراد، 3,993 گھروں، 274 ہوٹلوں اور1,027 دکانوں سمیت 4,908 موٹرسائیکلوں اور1,720 گاڑیوں کو چیک کیا،251 افراد،453 موٹرسائیکل اور05 گاڑیوں کومتعلقہ تھانے منتقل کیا، دیگرمجموعی کاروائیوں میں منشیات اورناجائز اسلحہ رکھنے والے 04 افراد حراست لیکر،آئس ،01 خنجر،03 پستول اورایمونیشن برآمد کیا، منشیات فروشی اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 15افراد کوحراست میں لیکر540 گرام چرس، 1,563 گرام آئس اورمختلف بور کے07 پستول اورایمونیشن برآمد کیا، مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے، اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اورعدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کے دوران 19 مجرمان کو گرفتارکیا، ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ ”No to Weapon’ ‘مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کاروائیوں سمیت سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔