راولپنڈی (سہ پہر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ریجنل پولیس آفس راولپنڈی آمد، کرائم، لاء اینڈ آرڈر اور عید میلادالنبیؐ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی (سہ پہر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ریجنل پولیس آفس راولپنڈی آمد، کرائم، لاء اینڈ آرڈر اور عید میلادالنبیؐ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ،ریجنل آفس آمد پر راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور دیگر سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا،اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت راولپنڈی ریجن کے پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، لاء اینڈ آرڈر، سیکیورٹی صورتحال، پولیسنگ کے مجموعی امور اور بالخصوص آمدہ عید میلادالنبیؐ کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کی ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی آمد، ریجنل آفس آمد پر راولپنڈیہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور دیگر سینئر پولیس افسران نے آئی جی پی پنجاب کا استقبال کیا، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ریجنل پولیس دفتر میں خصوصی اجلاس کی صدرات کی،اس موقع پر آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیر، آراو سی ٹی ڈی،آراو سپیشل برانچ، سی ٹی او راولپنڈی،آر او سی سی ڈی،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی،ایس ایس پی آرآئی بی، آراو پی ایچ پی راولپنڈی، ایس پی لیگل سمیت ڈویژنل ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں کرائم کنٹرول، لاء اینڈ آرڈر،سیکیورٹی صورتحال،پولیسنگ کے مجموعی امور اور بالخصوص آمدہ عید میلاد النبی ؐکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،اجلاس میں راولپنڈی میں جرائم کی صورتحال، سنگین مقدمات میں تفتیش کی پیش رفت، اشتہاری و عادی ملزمان کے خلاف کارروائیوں، امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،آئی جی پنجاب عبدالکریم نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر پٹرولنگ، ناکہ بندی، سرچ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے جبکہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے،آئی جی پنجاب نے پولیس حراست سے ملزمان کے فرار کے واقعات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی سطح پر غفلت، لاپرواہی یا ناقص نگرانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ حوالات، زیرِ حراست ملزمان، حوالگی اور منتقلی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور سیکیورٹی پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں،آئی جی پی پنجاب نے عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذہبی اجتماعات، جلوسوں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی کے لیے جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جلوسوں کے روٹس، مجالس و اجتماعات کے مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کی مؤثر نگرانی کی جائے جبکہ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی کی نوعیت اور ذمہ داریوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائے،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مذہبی اجتماعات کے دوران تمام مکاتبِ فکر کے علماء، منتظمین اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مؤثر رابطہ و کوآرڈینیشن برقرار رکھا جائے، امن و امان کے قیام کے لیے پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں گے،آئی جی پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی ریجن سمیت پنجاب بھر میں قانون کی بالادستی، جرائم کا خاتمہ، امن و امان کا قیام اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
