راولپنڈی (سہ پہر) وارث خان کے علاقہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان کراس فائرنگ، مطلوب ڈاکو ریاست کاکا ہلاک، دوسرا فرار ہو گیا
راولپنڈی (سہ پہر) وارث خان کے علاقہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان کراس فائرنگ، مطلوب ڈاکو ریاست کاکا ہلاک، دوسرا فرار ہو گیا، مذکورہ گینگ کے افراد قتل، ڈکیتی، سرقہ وہیکلز سمیت متعدد مقدمات میں ملوث اور مطلوب ہیں، ڈاکوؤں نے چند دن قبل تھانہ وارث خان کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کر دیا تھا، پولیس نے دوران تفتیش ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ساتھی کے انکشاف پر دیگر کی گرفتاری کیلئے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے دوران ڈاکو ریاست کاکا گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا جسکی گرفتاری کیلئے سرچنگ جاری ہے