LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس پی انڈسٹریل ایریا خالد محمود اعوان کا آئی نائن سرکل کے افسران کے ساتھ انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔

اسلام آباد (سہ پہر) ایس پی انڈسٹریل ایریا خالد محمود اعوان کا آئی نائن سرکل کے افسران کے ساتھ انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔جرائم کی روک تھام،مقدمات کی موثر تفتیش، اشتہاری و سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف کاروائی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ اجلاس میں تھانہ آئی نائن اور تھانہ سبزی منڈی کے ایس ایچ اوز، محرران اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آئی نائن سرکل میں جرائم کی مجموعی صورتحال، مقدمات کی تفتیش، زیرِ تفتیش کیسز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے فیلڈ پولیسنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے زیرِ تفتیش مقدمات کی میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر موثر تفتیش کو یقینی بنانے اور انہیں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ”No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ، اشتہاری اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ایس پی انڈسٹریل ایریا زون خالد محمود اعوان نے مزید کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف اور انصاف کی فراہمی، ان کے مسائل کا فوری ازالہ اور پولیس سروسز کے معیار میں بہتری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور موثر پولیسنگ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے

X