LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) افسران متعلقہ شعبہ جات میں تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کریں اور جاری اقدامات کی نگرانی کو یقینی بنائیں آئی جی سید علی ناصر رضوی، سکیورٹی، ٹریفک، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر سے متعلق امور کا جائزہ

اسلام آباد (سہ پہر) افسران متعلقہ شعبہ جات میں تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کریں اور جاری اقدامات کی نگرانی کو یقینی بنائیں آئی جی سید علی ناصر رضوی، سکیورٹی، ٹریفک، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر سے متعلق امور کا جائزہ،آئی جی نے سینئر پولیس افسران کو مختلف ٹاسکس تفویض کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد پولیس کے مختلف انتظامی اور پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنے شعبہ جات سے متعلق جاری اقدامات اور مختلف امور پر بریفنگ دی۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے افسران کو مختلف اہم ٹاسکس تفویض کرتے ہوئے بروقت اور موثر تکمیل کے لیے ضروری رہنمائی اور ہدایات جاری کیں۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے متعلقہ شعبہ جات میں تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کریں اور جاری اقدامات کی موثر نگرانی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مزید موثر بنانے، دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لانے اور پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے لیے موثر انتظامی نظام، بہتر رابطہ کاری اور ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ تمام افسران شہریوں کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی اور فورس کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں

X