LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے افسران و جوانوں کی ذہنی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ رویوں، دباو میں کام کرنے اور مختلف صورتحال میں بروقت و موثر فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی می سائیکولوجیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے افسران و جوانوں کی ذہنی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ رویوں، دباو میں کام کرنے اور مختلف صورتحال میں بروقت و موثر فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی می سائیکولوجیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹیسٹ کے دوران افسران و جوانوں کی ذہنی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ رویوں، دباو میں کام کرنے کی صلاحیت اور مختلف صورتحال میں فیصلہ سازی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا، ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور انہیں جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔سائیکولوجیکل ٹیسٹ سے حاصل ہونے والے نتائج کی روشنی میں افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری، کارکردگی کے معیار کو بلند کرنے اور ان کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے، ذہنی و عملی استعدادِ کار بڑھانے اور جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف تربیتی، فلاحی اور پیشہ ورانہ اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے

X