LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) شہریوں کو بہتر اور موثر پولیس سروسز کی فراہمی اولین ترجیح، آئی جی افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور عوامی اعتماد کے فروغ کیلئے پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر، مربوط اور عوام دوست بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا

اسلام آباد (سہ پہر) شہریوں کو بہتر اور موثر پولیس سروسز کی فراہمی اولین ترجیح، آئی جی افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور عوامی اعتماد کے فروغ کیلئے پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر، مربوط اور عوام دوست بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کو بروقت، موثر اور باوقار پولیس سروسز کی فراہمی، پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانے اور عوامی خدمت کے نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیمان ظفر اور ڈی ایس پی سی آئی اے نے شرکت کی، دوران اجلاس اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں، تفتیشی امور میں بہتری اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر، مربوط اور عوام دوست بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ، بہتر ریسپانس اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی سے عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کے سدباب، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے جدید حکمت عملی اپنائی جائے اور فیلڈ میں پولیس کی موجودگی کو مزید موثر بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس عوامی خدمت کے ویژن کے تحت شہریوں کو محفوظ ماحول اور بہترین پولیس سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

X