LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا ڈی چوک سٹی پریڈ کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا ڈی چوک سٹی پریڈ کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ۔یومِ آزادی پر اسلام آباد پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات، خصوصی پریڈ اور فلوٹس نے قومی جذبے کو اجاگر کیا۔سینئر پولیس افسران کی فیلڈ میں موجودگی، شہریوں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے انتظامات کو بھرپور سراہا گیا۔تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر ڈی چوک، اولڈ پریڈ گراونڈ میں شاندار سٹی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی پریڈ اور فلوٹس بھی پیش کیے گئے، جنہیں شہریوں نے بھرپور سراہا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سٹی پریڈ کے سکیورٹی انتظامات، اسلام آباد پولیس کی خصوصی پریڈ اور فلوٹس کا مختلف اوقات میں معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی اور ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ پریڈ میں شریک پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس، کیپیٹل پٹرول یونٹ اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دستوں نے خصوصی سٹی پریڈ میں بھرپور شرکت کی، جس سے تقریب میں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور قومی جذبے کی خوبصورت عکاسی ہوئی۔یومِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں جامع سکیورٹی پلان کے تحت اہم مقامات، شاہراہوں، تفریحی مقامات اور عوامی اجتماعات پر سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے، جبکہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک انتظامات بھی کیے گئے۔تمام سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ پولیس افسران و جوانوں نے شہریوں کی رہنمائی، سکیورٹی چیکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت مختلف ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔اسلام آباد پولیس کے موثر انتظامات کے باعث ضلع بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں اور شہریوں نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ آزادی کی خوشیاں بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔ شہریوں نے اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات، خصوصی پریڈ اور فلوٹس کو سراہتے ہوئے پولیس افسران و جوانوں کی کاوشوں کی تعریف کی۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور انہیں محفوظ و پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھے گی

X