LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ۔تھانہ گولڑہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرکے لا کھو مالیت کے 07 موٹرسائیکل بر آمد کرلئے

اسلام آباد (سہ پہر) ۔تھانہ گولڑہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرکے لا کھو مالیت کے 07 موٹرسائیکل بر آمد کرلئے،وفاقی پولیس کے تھانہ گولڑہ پولیس نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

X