LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں فرینڈز اف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 48 میں بیج کا اختتام

راولپنڈی (سہ پہر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں فرینڈز اف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 48 میں بیج کا اختتام، انٹر شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ طالبات نے شرکت کی دو ہفتے کے انٹرنشپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلبہ طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچر دیے، انٹرنشپ پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات کو پولیس اسٹیشنز ورکنگ، پولیس خدمات مرکز، فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس، ٹریفک پولیس قانونی اور عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی طلبہ و طالبات کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ٹریفک ہیڈ کوارٹر، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ، اور لیگل برانچ کا بھی دورہ کرایا گیا،انٹر شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصا نوجوان طلبہ و طالبات کو موثر پولیسنگ جرائم کی روک تھام منشیات کے تدارک، کمیونٹی پولیسنگ کے لیے معاون بنانا ہے تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے فرینڈز اور پولیس انٹرنشپ پروگرام میں شامل طلبہ و طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے

X