اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے سینئر افسران فیلڈ میں متحرک۔افسران کا مختلف مقامات کا دورہ
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے سینئر افسران فیلڈ میں متحرک۔افسران کا مختلف مقامات کا دورہ، ڈیوٹی پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ سکیورٹی انتظامات مزید مو¿ثر بنانے کیلئے افسران کو الرٹ رہنے، فرائض احسن انداز میں سرانجام دینے اور شہریوں کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران خدمت کے جذبے سے سرشار جوانوں کے ہمراہ فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک ہیں، اس سلسلے میں سینئر افسران نے مختلف اہم ڈیوٹی پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اور چیکنگ پوائنٹس اور مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی نہایت الرٹ اور ذمہ دارانہ انداز میں سرانجام دیں، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈیوٹی پر مامور افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا رویہ اپنائیں اور ان کی سہولت و آسانی کو ہر صورت مقدم رکھیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کے قیام، موثر سکیورٹی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے ۔