LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) شہری کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا نوٹس

راولپنڈی (سہ پہر) شہری کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا نوٹس

کانسٹیبل محسن ضیاء اور اسکے دو پرائیویٹ ساتھیوں کو انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سی پی او آفس سے گرفتار کر لیا گیا،

ملزمان کے خلاف اغواء اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج،

شہری نے شکایت کی کہ پولیس اہلکار اور اسکے دو ساتھیوں نے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے کر اغواء کیا اور رقم لے کر چھوڑ دیا،

مذکورہ پولیس اہلکار تھانہ چکلالہ میں تعینات تھا،

بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا

پولیس افسران اور اہلکاروں کو اپنے کردار اور فرائض کی انجام دہی میں محتاط ہونا ہو گا، سی پی او

بدعنوانی یا کسی شہری کے ساتھ ظلم و زیادتی پر زیرو ٹالیرنس ہے، سی پی او

ملزمان کے خلاف تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

X