راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ چکلالہ خضر حیات کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، دو شراب سپلائر گرفتار، 240 بوتل شراب برآمد
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ چکلالہ خضر حیات کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، دو شراب سپلائر گرفتار، 240 بوتل شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سرکل چوھدری اثر علی کی زیرنگرانی چکلالہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو شراب سپلائر ز کو گرفتار کر لیا، زیرحراست شراب سپلائرز سے 240 بوتل شراب برآمد ہوئی، چکلالہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے گرفتار کر لیا،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔