LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آ باد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز کے کھلی کچری میں شکا یا ت پرمتعلقہ افسران کواحکا ما ت

اسلام آ باد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز کے کھلی کچری میں شکا یا ت پرمتعلقہ افسران کواحکا ما ت ، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہریوں میں شہر یو ں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکا یا ت پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹا ولرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین تر جیح ہے۔قانو ن کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے

X