LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ترکی سے غیر قانونی سرحد عبور کرنے پر ڈیپورٹ ہونے والے 10 پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (سہ پہر): فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے فلائٹ نمبر 9پی747کے ذریعے ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والے 10 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ تمام ڈیپورٹیز نے مختلف ایجنٹس کے ذریعے 2 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک ادائیگی کر کے غیر قانونی راستوں سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ترک پولیس نے انہیں مختلف اوقات میں گرفتار کر کے پاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔

ڈیپورٹ ہونے والوں میں درج ذیل افراد شامل ہیں:

* محمد نعیم — راولپنڈی
* تسوار حسین — لیہ
* صفدر آزاد — سیالکوٹ
* محمد صدائس — لاہور
* محمد خالد — پشاور
* قاضی ضیاء الرحمان — پشاور
* حسن علی — سوابی
* سہیل خان — ڈیرہ اسماعیل خان
* اسد علی — سرگودھا
* عثمان نواز — منسہرہ

تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ محمد نعیم کے علاوہ تمام ڈیپورٹیز کا پاکستان سے روانگی کا کوئی ریکارڈ آئی بی ایم ایس میں موجود نہیں تھا جبکہ محمد نعیم 19 نومبر 2025 کو تفتان کے راستے روانہ ہوا تھا۔ تمام ڈیپورٹیز کے ویزوں کا انتظام ارسلان ولد احسان، حاجی قاری، عرفان، عثمان اور دیگر ایجنٹس نے کیا تھا۔

ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت ایف آئی آر نمبر AHTC-ICT-549/26 درج کر لی گئی ہے۔ ملوث ایجنٹس کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

X