اسلام آباد (سہ پہر) سٹی زون پولیس کی 07 جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کاروائی
اسلام آباد (سہ پہر) سٹی زون پولیس کی 07 جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کاروائی، 13،خطرناک ملزمان گرفتار کرلیے، ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد، 86 اشتہاری اور ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار، برآمد ہونے والا سامان مالکان کے حوالے، ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پولیس سٹی زون کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق سٹی زون پولیس نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 70 جرائم پیشہ گروہوں کے 13 ارکان کو گرفتار کیا، ملزمان ڈکیتی، راہزنی، چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ، انسانی ذرائع ، سے بروقت اورموثر کاروائیوں کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، جس میں دو موٹر سائیکلیں، 13 قیمتی موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، بیٹریاں،نقدی چار لاکھ ، 90 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن شامل ہے،ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 86 اشتہاری، عدالتی مفرور ان اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مضبوط شواہد کی بنیاد پر چالان عدالتوں میں پیش کیے جائیں گے تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،اسی طرح ایس پی سٹی زون آفس میں ایک تقریب کے دوران ایس پی ڈاکٹر ایاز حسین نے برآمد کیا گیا مال مسروقہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا ، جبکہ مدعیان مقدمات نے پولیس ٹیموں کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا



