کراچی (سہ پہر) چیئرمین یو سی 09 دل محمد سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی ملاقات، فوکل پرسن برائے ضلع وسطی مقرر ہونے پر مبارکباد
کراچی (سہ پہر) کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر یو سی 09، پی ایس 129، عبدالرحمن جہانگیری نے اپنی کابینہ کے اراکین افتخار کوہستانی اسماعیل دانش، گل عمر داد، راشد کوہستانی، خیال نواز، صابر مندوخیل، ناصر اعوان، پارٹی کارکنان اور جیالوں کے ہمراہ چیئرمین یو سی 09 اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد کی رہائش گاہ پر ملاقات کی وفد نے دل محمد کو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ضلع وسطی کے فوکل پرسن مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کی، پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر دل محمد نے وفد کی آمد اور مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری پوری دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع وسطی اور بالخصوص یو سی 09 کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے مؤثر رابطہ رکھا جائے گا اور ترقیاتی و بلدیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گاشرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی ذمہ داری کے بعد عوامی مسائل کے حل کی رفتار مزید تیز ہوگی۔