LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے ایریاز میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 350 افراد ،143 گھروں،35 دکانیں،17 ہوٹل، 583 موٹر سائیکلوں اور75 گاڑیوں کو چیک کیا

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے ایریاز میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 350 افراد ،143 گھروں،35 دکانیں،17 ہوٹل، 583 موٹر سائیکلوں اور75 گاڑیوں کو چیک کیا، جانچ پڑتال کیلئے 12 مشکوک افراد اور 30 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں پابند کیا،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 350 افراد، 143 گھروں، 35 دکانیں، 17 ہوٹلز،583 موٹر سائیکلوں اور 75 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 12 مشکوک افراد اور 30 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا،غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے 02 پستول اور ایمونیشن بھی برآمد کیا ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔

X