اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی کیپیٹل پٹرول یونٹ کے افسران کو خصوصی بریفنگ۔موثر گشت، فوری ریسپانس اور جرائم کی روک تھام کیلئے فیلڈ پولیسنگ مزید بہتربنانے کی ہدایت
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی کیپیٹل پٹرول یونٹ کے افسران کو خصوصی بریفنگ۔موثر گشت، فوری ریسپانس اور جرائم کی روک تھام کیلئے فیلڈ پولیسنگ مزید بہتربنانے کی ہدایت،جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں اور شہر بھر میں پولیس کی موجودگی کو یقینی بنانے سمیت تمام سرکاری گاڑیوں کو فعال حالت میں رکھنے کیلئے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کیپیٹل پٹرول یونٹ کے افسران کو خصوصی بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں نے فیلڈ پولیسنگ، موثر گشت، فوری پولیس ریسپانس، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ کیپیٹل پٹرول یونٹ کی تمام سرکاری گاڑیوں کو ہر وقت بہترین، فعال اور قابل استعمال حالت میں رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور موثر پولیس ریسپانس کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ گشت کے دوران گاڑیوں کی فٹنس، آلات اور کمیونیکیشن سسٹم کی باقاعدہ جانچ کو بھی یقینی بنایا جائے،جبکہ جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے شہر بھر میں متحرک، موثر اور نتیجہ خیز گشت کو مزید بڑھایا جائے، مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں اور غیر معمولی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی اطلاع پر فوری اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے،ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ کیپیٹل پٹرول یونٹ اسلام آباد پولیس کا اہم آپریشنل بازو ہے، جس کا بنیادی مقصد شہریوں کو فوری امداد، محفوظ ماحول اور جرائم سے پاک فضا ءفراہم کرنا ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت کے ساتھ انجام دیں اور شہر بھر میں پولیس کی موثر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام، جرائم کے موثر انسداد اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی



