LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ سول لائنز اور تھانہ وویمن راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (سہ پہر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ سول لائنز اور تھانہ وویمن راولپنڈی کا دورہ، آرپی او نے تھانہ جات کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک، محرر دفتر سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا، تھانہ جات شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کی پہلی سیڑھی ہیں اس لیے تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انکی شکایات پر فوری قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیا جائے، بابر سرفراز الپا آر پی او
تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ سول لائنز اور تھانہ ویمن راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس ڈی پی او سول لائنز سرکل سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے،دورے کے دوران آر پی او نے تھانہ جات کی عمارت، فرنٹ ڈیسک، محرر دفتر، حوالات، ریکارڈ، صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا،اس موقع پر متعلقہ افسران نے آر پی او کو تھانہ جات میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، مقدمات کی تفتیش، فرنٹ ڈیسک کے نظام، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور دیگر انتظامی معاملات پر بریفنگ دی، آر پی او بابر سرفراز الپا نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کی پہلی سیڑھی ہیں، لہٰذا تھانے آنے والے ہر شہری کے ساتھ عزت، احترام، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے،ہر شکایت کو پوری توجہ کے ساتھ سنا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تمام درخواستوں اور مقدمات کی میرٹ پر شفاف تفتیش کی جائے، تھانہ جات میں زیرِ تفتیش مقدمات کو مقررہ مدت میں یکسو کیا جائے، جدید تفتیشی طریقہ کار کو اپنایا جائے، ناقص یا غیر معیاری تفتیش سے ہر صورت اجتناب کیا جائے اور شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان عدالتوں میں پیش کیے جائیں تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانے میں کامیابی حاصل ہو، آرپی او نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں جبکہ گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، راولپنڈی ریجن میں شہریوں کو میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق فوری انصاف کی فراہمی، بہترین پولیس سروس اور عوام دوست ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

X