LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) امن امان کو برقرار رکھنا تمام مذھبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ذمہ داری ہے

اسلام آباد (سہ پہر) امن امان کو برقرار رکھنا تمام مذھبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ذمہ داری ہے
شرپسند اور تکفیری فکر کی قوتوں نے ھمیشہ ملک پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی
استحکام پاکستان کے لیے پاکستان آرمی کی کوششیں قابل مخر ھیں
چہلم امام حسین ع اور شھداء کربلا۔ کی آمد آمد ہے اتحاد وحدت اخوت بھائی چارے کے پیغام کو تمام طبقات تک پہنچانا ہے
یہ بات شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین اشفاق وحیدی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہی
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں روز بروز کی مہنگائی نے عام شہری کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے حکومتی حکمران مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے عوام کو خوشحال زندگی گزارنے کے لیے نئی پالیسیاں مرتب کرے
اشفاق وحیدی نے اربعین واک کے لیے حوالے سے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے
عزاداروں ماتمیوں اور بانیان مجالس پر محرم میں بے بنیاد مقدمات فوری طور پر صوبائی حکومتیں ختم کرے
اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ تفرقہ بازی فرقہ واریت دھشتگردی ملک کے لیے ناسور ہے
رہنما شیعہ علماء کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر جو ان سرگرمیوں میں ملوث ھیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور
چہلم امام حسین ع سے قبل پاکستان آرمی کی نگرانی میں تمام چھوڑے بڑے شہروں میں سرچ آپریشن کرے

X