LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی، سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت32 جرائم پیشہ افراد گرفتار، ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مزید تفتیش جاری ہے، تھانہ شمس کالونی ،تھانہ شہزاد ٹاؤن ، تھانہ بنی گالہ ،تھانہ سنبل،تھانہ گولڑہ اورتھانہ سیکرٹریٹ پولیس ٹیموں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے آئس ، 07 مختلف بورکے پستول معہ ایمونیشن اور02 خنجر برآمد کرلئے گئے ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 25 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

X