LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا ایس پی سٹی زون کے ہمراہ نما ز جمعہ کے موقع پر فیصل مسجد اور جی سکس امام بارگاہ کا دورہ

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا ایس پی سٹی زون کے ہمراہ نما ز جمعہ کے موقع پر فیصل مسجد اور جی سکس امام بارگاہ کا دورہ۔سینئرافسران نے ڈیوٹی پر پولیس افسران کو مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات کیں، مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات ۔تمام افسران جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں۔ ہم سب نے شہر اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنانا ہے،۔ تمام افسران دوران چیکنگ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ ایس ایس پی آپریشنز مزید کہا کہ ہم نے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران چیکنگ پولیس افسران سے تعاون کریں

X