LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اسلام آباد (سہ پہر) وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی’ جنرل عامر رضا ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ‘ جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 1988 میں 6 لانسرز میں کمیشن حاصل کرکے پاک فوج میں شامل ہوئے۔ انہوں نے نومبر 2007 سے ستمبر 2009 تک 6 لانسرز کی کمانڈ کی۔ اس کے علاوہ ایک آرمرڈ بریگیڈ، جنوبی وزیرستان میں ایک انفنٹری بریگیڈ، اور ایک انفنٹری ڈویژن کی بھی کمانڈ سنبھالی’ اسٹاف تقرریوں کے دوران وہ ایک انفنٹری بریگیڈ میں بریگیڈ میجر، چیف آف جنرل اسٹاف کے جی ایس او-2، ایک اسٹرائیک کور کے چیف آف اسٹاف، اور ڈائریکٹوریٹ آف ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں’ تدریسی ذمہ داریوں میں انہوں نے اسکول آف آرمر اینڈ مکینائزڈ وارفیئر میں انسٹرکٹر، ڈائریکٹر FORADS، اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کوئٹہ میں چیف انسٹرکٹر کے فرائض انجام دیے’ 28 اپریل 2020 کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی کمانڈ سنبھالی۔ بعد ازاں 11 اکتوبر 2022 کو انہیں ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کے رینک میں ترقی دیدی گئی۔9مئی 2023 کے بعد جب کمانڈر لاہور سلمان فیاض غنی کو ہٹایا گیا’ لیفٹننٹ جنرل عامر رضا کور کمانڈر لاہور لاہور تعینات کردیا گیا اور پھر چیف آف جنرل اسٹاف بنایا گیا اور اب ایک ستارہ اور لگا کر بطور فور اسٹار جنرل انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے

X