اسلام آ باد (سہ پہر) پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گا مزن۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہر یوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد
اسلام آ باد (سہ پہر) پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گا مزن۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہر یوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد، شہر یوں کی شکا یا ت سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکا ما ت جا ری کیے۔۔انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹا ولرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین تر جیح ہے۔قانو ن کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ءے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے۔شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے