اسلام آباد (سہ پہر) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت18 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے۔
اسلام آباد (سہ پہر) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت18 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے۔ ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ کھنہ، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ کرپہ،تھانہ نیلور، تھانہ سنبل،تھانہ رمنا،تھانہ ہمک پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 08 ملزمان گرفتار کر لیے۔ملزمان سے 06 مختلف بور کے پستول،01 رائفل معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 10 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔