راولپنڈی (سہ پہر) وفاقی وزیرِ توانائی کی ہدایت پر ڈھوک کالا خان میں آئیسکو کھلی کچہری
راولپنڈی (سہ پہر):وفاقی وزیرِ توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایات اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری خالد محمود کے وژن کے مطابق صارفین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے آئیسکو ڈھوک کالا خان میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس کھلی کچہری کی صدارت سپرنٹنڈنگ انجینئر آئیسکو سٹی سرکل راولپنڈی جناب محسن علی میمن نے کی، جبکہ اس موقع پر ڈی سی اینڈ سٹی سرکل جناب فیصل قدیر اور ایکسین سیٹلائٹ ٹاؤن سید غلام بلال بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں علاقے کے معززین، شہریوں اور بجلی کے صارفین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بجلی کے بلوں، ٹرانسفارمرز، کیبلز، لو وولٹیج اور دیگر تکنیکی و انتظامی امور سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں، جنہیں سپرنٹنڈنگ انجینئر جناب محسن علی میمن نے نہایت توجہ سے سنا اور متعدد مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا۔ انہوں نے اور دیگر اعلیٰ افسران نے متعلقہ درخواستوں کی ضروری منظوری دیتے ہوئے موقع پر موجود ایس ڈی او ڈھوک کالا خان سیداقبال شاہ کوخصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ سائلین کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کریں اور شہریوں کو مکمل تعاون فراہم کریں۔ افسران کی اس فوری اور مؤثر کارروائی پر شہریوں اور اہل علاقے نے کامل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئیسکو انتظامیہ کے اس عوام دوست اقدام کو بھرپور سراہا