کراچی (سہ پہر) یونین کونسل 10میں بینظیر بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ان شااللہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کھیل کے تمام میدان آباد کریں گے۔رحمت مندوخیل کھیل و کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ایس ایچ او سرفراز کمانڈو
کراچی (سہ پہر) کراچی یونین کونسل 10 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں بینظیر بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی بطور مہمانان خصوصی صدر پیپلز پارٹی یوسی10 رہنما رحمت مندوخیل، میر زمان مندوخیل اور ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں سرفراز کمانڈو تھے۔اس موقع پر رحمت خان مندو خیل نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، ان شااللہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کھیل کے تمام میدان آباد کریں گے۔ میر زمان مندوخیل کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں امن کی علامت ہیں،کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں سرفراز کمانڈو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینظیر بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر رحمت خان مندو خیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کے کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ، مثبت سرمیاں جاری رکھنے پر اہل علاقہ اور نوجوانوں کا خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سرفراز کمانڈو نے مزید کہا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،عوام کے تعاون سے تمام برائیوں کو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔بعدازاں ٹورنامنٹ کی کامیاب کو ٹرافی اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
