LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ورلڈ کپ فٹبال لیونل میسی کے ہاتھوں 19 سال پہلے نہانے والا بچہ, لامین یامال , فائنل میں مدمقابل

اسلام آباد (سہ پہر) ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار، 19 جولائی کو نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں ارجنٹائن اور اسپین کی ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان اسٹارلامین یامال کے درمیان ورلڈ کپ فائنل سے قبل دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے، انیس19 سال پہلے ایک چیریٹی شو کے دوران لیونل میسی نے ایک ننھے بچے( اسپین کے نوجوان اسٹارلامین )کو پلاسٹک کے ٹب میں نہلایا تھا۔ اس وقت نہ ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کو معلوم تھا اور نہ ہی کسی اور کو اندازہ تھا کہ یہ بچہ لامین یامال ایک دن بڑا ہو کر ورلڈ کپ فائنل کے سب سے بڑے مقابلے میں لیونل میسی کے سامنے کھڑا ہوگا۔یہ واقعہ 2007 کا ہے جب 20 سالہ میسی نے یونیسف کے ایک فلاحی کیلنڈر کے لیے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا تھا۔ یہ مہم اسپین کے اخبار ’ڈیاریو اسپورٹ‘ تعاون سے منعقد کی گئی تھی، جس میں بارسلونا کے کھلاڑیوں کو مقامی خاندانوں کے ساتھ تصاویر کے لیے شامل کیا گیا تھا۔ اسی دوران میسی کی ملاقات ایک شیر خوار بچے سے ہوئی، جسے میسی نے گود میں اٹھایا، نہلایا اور تصاویر بنوائیں، لیکن اس وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ بچہ مستقبل میں فٹبال کا ایک بڑا نام بن جائے گا، وہ نام ہے لامین یامال، اسپین کا بہترین کھلاڑی۔
کئی سال تک لیونل میسی , ننھے بچے اسپین کے لامین کی تصاویر عام لوگوں کی نظروں سے دور رہیں۔ تاہم 2024 میں یامال کے والد نے جب یہ پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو وہ تیزی سے دنیا بھر میں وائرل ہو گئیں۔ شائقین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ میسی کی گود میں موجود وہ بچہ ,لامین یامال آج بارسلونا اور اسپین کی ٹیم کا ابھرتا ہوا ستارہ بن چکا ہے۔لامین یامال نے کم عمری میں ہی فٹبال میں کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ اپنی شاندار ڈرِبلنگ، کھیل کو سمجھنے کی صلاحیت اور دباؤ میں بہترین فیصلے کرنے کی وجہ سے وہ اسپین کی نئی نسل کے اہم ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی نے دنیا کو متاثر کیا ہے اور آج وہ فٹبال کے مستقبل کے بڑے ستاروں میں شمار کیے جارہے ہیں۔فٹبال کی دنیا ایک ایسے فائنل کا انتظار کر رہی ہے جو کئی حوالوں سے تاریخی ہے۔ ایک طرف میسی ہیں، جو اپنے کیریئر میں ایک اور ورلڈ کپ ٹرافی شامل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ دوسری طرف یامال ہیں، جو اپنے عروج کے آغاز میں ہی دنیا کے سب سے بڑے فٹبال مقابلے میں اپنی شناخت بنانے کے خواہاں ہیں۔یہ مقابلہ صرف دو کھلاڑیوں کے درمیان نہیں بلکہ فٹبال کی دو نسلوں کا سامنا بھی ہوگا۔ ایک کھلاڑی جس نے دنیا پر تقریباً دو دہائیوں تک حکمرانی کی، اور دوسرا نوجوان ستارہ جو نئی فٹبال دنیا کی امید سمجھا جا رہا ہے۔ انیس سال قبل بارسلونا میں ہونے والا ایک عام سا فلاحی فوٹو شوٹ آج ورلڈ کپ فائنل کی کہانی کا حصہ بن چکا ہے۔ میسی نے جس بچے کو کبھی اپنی گود میں اٹھایا تھا، اب وہی نوجوان دنیا کے سب سے بڑے میدان میں ان کے مدِمقابل ہوگا۔
فائنل مقابلے کی فاتح ٹیم کو پہلی بار امریکی طرز کی چیمپئن شپ رنگز بھی دی جائیں گی، جو امریکہ کی مختلف پیشہ ورانہ کھیلوں کی روایات کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں,

فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فاتح کو پہلی بار روایتی ٹرافی اور طلائی تمغوں کے ساتھ خصوصی چیمپئن شپ رِنگز بھی دی جائیں گی۔ یہ کسی بھی فیفا ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ فاتح ٹیم کو اس نوعیت کا اعزاز دیا جائے گا۔026 رنگز بنائی جائیں گی، جو ورلڈ کپ 2026 کی مناسبت سے اس تعداد میں تیار کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے 30 رنگز فاتح ٹیم کے لیے مخصوص ہوں گی، جبکہ باقی 1,996 رنگز دنیا بھر کے شائقین کے لیے سرکاری لائسنس یافتہ مصنوعات کے طور پر فروخت کی جائیں گی تاکہ وہ بھی اس تاریخی ٹورنامنٹ کی یادگار اپنے پاس رکھ سکیں۔ ہر رنگ منفرد ہوگی اور اس پر الگ نمبر درج ہوگا۔ رنگ کے ایک حصے پر فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کا نقش بنایا جائے گا، جبکہ دوسرے حصے کو فاتح ٹیم کی شناخت کے مطابق تیار کیا جائے گا۔ ہر رنگ متعلقہ فرد کے ہاتھ کے مطابق تیار کی جائے گی اور اس کے ساتھ ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔فیفا کے مطابق فائنل ختم ہونے کے فوراً بعد فاتح ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ کو یادگاری طور پر عارضی رنگز دی جائیں گی۔ بعد ازاں فاتح ٹیم کے لیے مخصوص تمام 30 رنگز کو انفرادی طور پر تیار کیا جائے گا تاکہ وہ ہر کھلاڑی اور متعلقہ فرد کے لیے مکمل طور پر موزوں ہوں، جس کے بعد انہیں ایک الگ تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ رنگز امریکا کی کئی بڑی کھیلوں کی لیگوں، جیسے امریکی فٹبال، بیس بال، باسکٹ بال، آئس ہاکی اور میجر لیگ سوکر میں کامیاب ٹیموں کو دی جاتی ہیں۔ فیفا کا کہنا ہے کہ اس روایت کو پہلی بار عالمی فٹبال کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ایک نئی اور منفرد یادگار بھی دی جا سکے۔
فیفا نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ شائقین کے لیے فروخت کی جانے والی رنگز کی قیمت کیا ہوگی، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو حسبِ روایت ٹرافی اور طلائی تمغے بھی دیے جائیں گے۔

X