راولپنڈی (سہ پہر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ایپسما کی مرکزی قیادت کی مسلسل اور مؤثر کاوشوں کے نتیجے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا اہم مسئلہ حل ہو گیا ہے
راولپنڈی (سہ پہر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ایپسما کی مرکزی قیادت کی مسلسل اور مؤثر کاوشوں کے نتیجے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا اہم مسئلہ حل ہو گیا ہے حکومتِ پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 17 جولائی 2026ء کو نیا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کمیونیکیشن اینڈ ورکس C&W ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ پاکستان انجینئرنگ کونسل PEC سے رجسٹرڈ سول انجینئر یا انجینئرنگ فرم سے بھی حاصل کر سکیں گے یہ پیش رفت ایپسما کی مرکزی قیادت کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے 7 جولائی 2026ء کو ایپسما کے مرکزی چیئرمین کاشف ادیب جوادانی صدر ایپسما لاہور و قصور چوہدری محمد عباس اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد حسنین چوہدری نے وزیر مواصلات پنجاب اور متعلقہ سیکرٹری سے ملاقات کر کے اس مسئلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان سے ملاقات کے دوران اس مسئلے کا عملی حل سامنے آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ PEC سے رجسٹرڈ انجینئرز سے بھی حاصل کیا جا سکے گا ایپسما نے اس اہم فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے ایک دیرینہ اور بنیادی مسئلے کو حل کر کے لاکھوں طلبہ والدین اور ہزاروں تعلیمی اداروں کو بڑی سہولت فراہم کی ہے
ایپسما نے اس موقع پر اس امر کی بھی یاددہانی کرائی کہ 2023ء میں جب نجی تعلیمی اداروں کو صرف بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے سرٹیفکیٹ لینے کا پابند بنایا گیا تھا تو پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید مشکلات پیدا ہوئیں اس وقت ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے متعلقہ حکام سے متعدد ملاقاتیں کر کے تحریری طور پر تحفظات پیش کیے جس کے نتیجے میں 5 جنوری 2024ء کو حکومت نے سابقہ پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے PEC سے رجسٹرڈ انجینئرز کےسرٹیفکیٹس کو بھی تسلیم کیا تھا حالیہ نوٹیفیکیشن اسی مؤقف کی توثیق اور ایپسما کی مسلسل جدوجہد کی کامیابی ہے۔ایپسما کی مرکزی قیادت نے اس تاریخی کامیابی پر تمام نجی تعلیمی اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ہے کہ تنظیم آئندہ بھی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی