LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی سٹی اور صدر زون کے افسران سے کرائم ریویو میٹنگ۔

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی سٹی اور صدر زون کے افسران سے کرائم ریویو میٹنگ۔جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایا جائے، زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے بروقت چالان عدالتوں میں پیش کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت سٹی زون اور صدر زون کے افسران کے ساتھ کرائم ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین، ایس پی صدر زون خالد محمود اعوان، متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں جرائم کی مجموعی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف جاری کارروائیوں، پراپرٹی کرائمز، گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کرتے ہوئے ان کے مضبوط چالان متعلقہ عدالتوں میں بروقت جمع کرائے جائیں تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے جرائم پیشہ گروہوں کے مفرور اور باقی ماندہ ارکان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے اور ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی کرائمز میں ملوث رہائی پانے والے ملزمان کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے، ان کی مؤثر نگرانی کی جائے، اور اگر وہ دوبارہ کسی جرم میں ملوث پائے جائیں تو انہیں فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب عدم گرفتار ملزمان اور اشتہاری مجرمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

X