LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم، ڈی آئی جی جواد طارق اور زونل ایس پیز نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،اور متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم، ڈی آئی جی جواد طارق اور زونل ایس پیز نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،اور متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے، شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے ،اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق ،ایس پی سٹی زو ن ڈاکٹر ایاز حسین اور ایس پی صدر زون خالد محمود اعوان نے اپنے دفتر میںکھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ”آئی جی پی شکایت سیل1715- ”پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔

X