LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 38 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس، تھانہ سمبل، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ،تھانہ ترنول، تھانہ شہزاد ٹاون ،تھانہ نیلور، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ کورال، تھانہ آبپارہ، تھانہ مارگلہ، تھانہ نون، تھانہ شمس کالونی،تھانہ پھلگراں،تھانہ سنگجانی اور تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,671 گرام آئس،1,625 گرام چرس، 1,330گرام ہیروئن ،مختلف بور کے 18 عدد پستول اور دو رائفلیں معہ ایمونیشن برآمد کی گئیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 15 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔

X