LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی کیپیٹل پیٹرول یونٹ کو بریفنگ

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی کیپیٹل پیٹرول یونٹ کو بریفنگ، سوات فورس کی آپریشنل استعدادِ کار کا جائزہ۔ ڈیوٹی، نظم و ضبط، مؤثر گشت، فوری رسپانس، خوش اخلاقی اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت، سوات فورس کی آپریشنل صلاحیتوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری مزید بہتر بنانے پر زورانسپکٹر جنرل نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کیپیٹل پیٹرول یونٹ کے افسران کو خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلمان ظفر اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ڈیوٹی کے دوران نظم و ضبط، عوام سے خوش اخلاقی، مؤثر گشت، ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی مؤثر عملداری اور جرائم کی بروقت روک تھام ہر پولیس افسر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ جدید پولیسنگ، بروقت رسپانس اور عوام دوست رویہ اسلام آباد پولیس کی ترجیحات ہیں، جبکہ شہریوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ہر افسر کو پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینا ہوں گے۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی سوات فورس میجر کلیم اللہ خٹک کے ہمراہ سوات فورس کی آپریشنل استعدادِ کار، پیشہ ورانہ تیاریوں، تربیتی معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فورس کو جدید سہولیات سے مزید مؤثر انداز میں آراستہ کرنے، آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے فوری رسپانس کی استعداد مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے

X