اسلام آباد (سہ پہر) غیر رجسٹرڈ ویٹرنری ادویات ساز فیکٹری سیل، ایک ملزم گرفتار
اسلام آباد (سہ پہر) غیر رجسٹرڈ ویٹرنری ادویات ساز فیکٹری سیل، ایک ملزم گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد اور ڈریپ کی مشترکہ کارروائی
اسلام آباد: فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی مشترکہ ٹیم نے غوری ٹاؤن اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر رجسٹرڈ اور غیر لائسنس یافتہ ویٹرنری ادویات ساز فیکٹری سیل کر دی۔ مذکورہ فیکٹری میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی ادویات تیار کی جا رہی تھیں جن کی نہ تو باقاعدہ رجسٹریشن موجود تھی اور نہ ہی متعلقہ اداروں سے کوئی اجازت نامہ حاصل کیا گیا تھا۔
کارروائی کے دوران موقع سے غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار، پیکنگ میٹریل، لیبلز، اسٹاک رجسٹرز اور مینوفیکچرنگ مشینری بشمول ویئنگ بیلنس، پاؤچ سیلنگ مشین اور ہیٹ گن برآمد ہوئی۔ ڈریپ حکام نے برآمد شدہ اشیاء کو ڈرگز ایکٹ 1976 کی متعلقہ شقوں کے تحت فارم 5 پر قبضے میں لیا جبکہ نمونہ جات ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے۔
کارروائی کے دوران ملزم ارشد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ فیکٹری کا مالک روپوش ہے جسے مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ روپوش ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔