ہری پور (سہ پہر) خان پور میں نوجوان ڈوب گیا، ہسپتال منتقل
ہری پور (سہ پہر) خان پور میں بھمالہ کے قریب 21 سالہ ساحل تنویر سکنہ کوٹلی (کشمیر) نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے آدھے گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد جسدِ خاکی کو پانی سے نکال کر ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔
متوفی اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے آیا تھا اور نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔