راولپنڈی (سہ پہر) الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں گریڈ 18 سے 20 کے افسران کے لیے مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد وہ بھی عام صارفین کی طرح مکمل بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔
راولپنڈی (سہ پہر) الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں گریڈ 18 سے 20 کے افسران کے لیے مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد وہ بھی عام صارفین کی طرح مکمل بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 30 سال بعد لیسکو افسران کو بغیر کسی رعایت کے مکمل بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں۔ ماضی میں گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار، گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار اور گریڈ 20 کے افسران کو 10 ہزار مفت بجلی یونٹس فراہم کیے جاتے تھے، تاہم اب یہ سہولت واپس لے لی گئی ہے۔
مفت یونٹس کے خاتمے کے بعد متعدد افسران کو بھاری بھرکم بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ایس ڈی او کو اپنے 10 مرلہ گھر کے لیے 72 ہزار روپے کا بجلی بل ملا، جس پر متعلقہ افسر کا کہنا تھا کہ 28 سالہ ملازمت میں پہلی مرتبہ انہیں اتنی بڑی رقم کا بل ادا کرنا پڑ رہا ہے اور اب انہیں عام صارفین پر مہنگی بجلی کے بوجھ کا حقیقی احساس ہوا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے افسران نے عدالتی احکامات کے ذریعے مفت بجلی کی سہولت بحال کرا لی ہے، جبکہ لیسکو افسران کا مؤقف ہے کہ اس معاملے پر ملک بھر میں یکساں پالیسی ہونی چاہیے۔