راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم کا علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم کا علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ۔چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص گرفتار رقم 96 ھزار طلائی زیور سمیت مسروقہ سامان برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش پولیس نے زیرحراست شخص سے طلائی زیور، رقم 96 ہزار روپے، ایل سی ڈی اور موبائل فون برآمد کر لئے ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا