LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ٹریفک پولیس کا ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد۔

اسلام آباد (سہ پہر) ٹریفک پولیس کا ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد۔چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کی بطورمہمان خصوصی شرکت۔سیمینار کے دوران ایجوکیشن ونگ نے شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال، رفتار کی حد، پیدل چلنے والوں کے حقوق اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا۔جس میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 عائشہ جمیل، ایجوکیشن ونگ اور ہلال احمر کے افسران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کے دوران ایجوکیشن ونگ نے شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال، رفتار کی حد، پیدل چلنے والوں کے حقوق اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہاکہ روڈ سیفٹی کا فروغ اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شہری، بالخصوص اداروں سے وابستہ افراد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک محفوظ اور مہذب ٹریفک کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔مزید براں ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف خود ٹریفک قوانین پر عمل کریں بلکہ اپنے اردگرد موجود افراد میں بھی روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔اس دوران ٹریفک قوانین کے متعلق سوال و جواب کا بھی سیشن منعقد کیا گیا۔درست جوابات دینے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔جبکہ تقریب کے اختتام پر ٹریفک پولیس اور ہلال احمر کے افسران کے درمیان اعزازی شیلڈز کا بھی تبادلہ کیا گیا

X