اسلام آباد (سہ پہر) مانگی ڈیم دہشتگردانہ واقعےکیخلاف پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ‘آپریشن شعبان جاری
اسلام آباد (سہ پہر) مانگی ڈیم دہشتگردانہ واقعےکیخلاف پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ‘آپریشن شعبان جاری’، مزید 13 خارجی دہشتگرد ہلاک، جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی’ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا، ذرائع کے مطابق فوج اور ایف سی کے دستوں کی کارروائی کے ذریعے 8 دہشتگردوں کے ہلاک ہونےکی اطلاعات ہیں، 5 سے6 مزید دہشتگردوں کےہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں’ آپریشن شعبان کےدوران دشوار گزارپہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کےخلاف گھیرامزید تنگ کیا گیا ہے’ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قوم کے پختہ عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی، بلوچستان کا امن وامان سبوتاژ کرنےکی ہر سازش ناکام بنا دی جائےگی، پوری قوم اپنی بہادر افواج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے