اسلام آباد (سہ پہر) السلام اباد انتظامیہ کی جانب سے بے حیائی کی پارٹیاں نشہ عام پارٹیاں اور نوجوانوں کو نشے کی طرف متوجہ کرنے والی پارٹیاں نہ رک پائے
اسلام آباد (سہ پہر) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں پارٹیوں کی آڑ میں مبینہ طور پر منشیات کی جدید اقسام نوجوانوں تک پہنچانے میں مختلف گروہ کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جڑوا شہروں میں مختلف گروہ متعارف ہوئے ہیں جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مختلف علاقوں میں فلیٹس کرائے پر لے کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں زیرِ نگرانی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گروہ مبینہ طور پر تھانہ گولڑہ اور تھانہ شالیمار کی حدود میں مختلف مقامات پر پارٹیوں کا انعقاد کراتے ہیں جس کی کپل فیس 15 سے 20 ہزار روپیہ وصول کی جاتی ہے اور ڈرگز اور نشے کی مختلف قیمت وصول کی جاتی ہے جہاں نوجوانوں کو منشیات کی نئی اقسام سے روشناس کرانے اور انہیں اس لت کی جانب راغب کیا جاتا ہے ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں ان سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں جڑ سے ختم کریں والدین کا مطالبہ اور انہیں گرفتاری کر کے سخت قانونی کروائی کی جائے کیونکہ نوجوان نسل کے مستقبل کا سوال ہے ،
شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ معاشرے کو اس خطرناک رجحان سے محفوظ رکھا جا سکے۔